پاکستان پیپلز پارٹی ضلع بدین میں دہشتگردی کروانا چاہتی ہے ،تھریٹ الرٹ جاری

 
0
1034

کراچی  جولائی 12(ٹی این ایس) پاکستان پیپلز پارٹی ضلع بدین میں دہشتگردی کروانا چاہتی ہے ،حکومت سندھ نے تھریٹ الرٹ جاری کر دیا ۔وزارت داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق ،پیپلز پارٹی نے ضلع بدین میں دہشتگردی کا منصوبہ بنا لیاہے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کی سیاسی رقابت کے باعث منصوبہ ترتیب دیا گیا،اس حوالےسے نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ پیپلز پارٹی سربراہان نے بدین میں مجرمان اور دہشتگرد اکٹھے کرنے کا منصوبہ گل محمد جاکھرانی کو سونپ دیا ہےجسنے مشہور کرمینیل امیر بخش عمرانی اور ضلع جیکب آباد کے رہائشی امیر بخش عمرانی کو بدین میں امن و امان خراب کرنے کیلئے بھیج دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق عمرانی نے بدین میں الیکشن سے قبل اور الیکشن کے روز امن و امان خراب کرنے کا منصوبہ تیار کر لیا
انٹیلیجنس رپورٹس کے مطابق ڈاکٹر ذوالفقار مرزا اور انکے خاندان کو الیکشن کمپین کے دوران جان کا خطرہ ہے، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے دیگر ضلعی رہنماوں پر بھی ٹارگٹ کلنگ کا منصوبہ پیپلز پارٹی نے تیار کر لیا گیا ہے۔
اس ضمن میں صوبائی وزارت داخلہ نے ڈویژنل ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کو ڈاکٹر ذوالفقار اور انکے خاندان کو سیکورٹی فراہم کرنے کی ہدایات کر دی ہے یاد رہے ڈاکٹر ذوالفقار مرزا 2009 سے 2011 تک ہوم منسٹر سندھ رہے ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے 2011 میں پیپلز پارٹی سے راہیں جدا کر لی تھی ،ضلع بدین میں پیپلز پارٹی اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے درمیان انتخابات 2018 میں سیاسی میدان سجے گا۔