سپریم کورٹ کے فیصلے پر الیکشن کمیشن کا ہنگامی اجلاس طلب

 
0
93

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن نے اہم ہنگامی اجلاس طلب کر لیا۔
ہنگامی اجلاس میں پنجاب اور کے پی میں انتخابات سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔
الیکشن کمیشن کو سپریم کورٹ کے تحریری فیصلے کا انتظار ہے جس کے آنے کے بعد معاملے کا جائزہ لیا جائے گا۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے انتخابات از خود نوٹس میں پنجاب اور خیبر پختونخوا میں 90 روز میں الیکشن کروانے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے صدر مملکت کو الیکشن کمیشن سے مشاورت کرکے پنجاب جبکہ کے پی میں گورنر کو الیکشن کمیشن سے مشاورت کرکے الیکشن کی تاریخ دینے کا حکم دیا۔
سپریم کورٹ نے صدر کا 20 فروری کا حکم پنجاب کی حد تک درست جبکہ کے پی اسمبلی کے لیے کالعدم قرار دیا۔