کوئٹہ، آصف علی زرداری سے پیپلز پارٹی کے سینیٹر حاجی یوسف بادینی کی اہم ملاقات ، سینیٹ انتخابات پر تبادلہ خیال

 
0
351

کوئٹہ ،جنوری 29(ٹی این ایس):پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے چیئرمین آصف علی زرداری سے پیپلز پارٹی کے سینیٹر حاجی یوسف بادینی کی اہم ملاقات تفصیلات کے مطابق پیر کے روز بلوچستان سے تعلق رکھنے والے پیپلز پارٹی کے سینیٹر میر حاجی یوسف بادینی نے پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے چیئرمین آصف علی زرداری سے اسلام آباد میں اہم ملاقات کی دونوں رہنماؤں نے صوبے کی سیاسی صورتحال سمیت مارچ میں ہونیوالے سینیٹ کے انتخابات کے بارے میں بھی صلاح ومشورہ کیا ۔