سابق کرکٹر سعید انور کے بہنوئی اغواء، سرکاری گاڑیوں میں سوار وردی اور سادہ لباس میں ملبوس نقاب پوش افرادلیپ ٹاپ ، موبائل فون سمیت دیگر سامان سمیت گھر سے اٹھا کر لے گئے

 
0
450

لاہور ،جنوری 29(ٹی این ایس): سابق کرکٹر سعید انور کے بہنوئی لاپتہ ہو گئے ،ا ہلیہ شکیلہ انور نے اندراج مقدمہ کی درخواست تھانہ جنوبی چھاؤنی میں جمع کرا دی جبکہ انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطاق سابق کرکٹر سعید انور کی بہن شکیلہ انور نے تھانہ جنوبی چھاؤنی میں درخواست دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ انکے شوہر اسد منیر کو گھر سے اغواء کرلیا گیا ۔

دس روز قبل رات ڈیڑھ بجے سرکاری گاڑیوں میں سوار وردی اور سادہ لباس میں ملبوس نقاب پوش افراد ان کے گھر کی دیوار پھلانگ کر داخل ہوئے اور ان کے شوہر اسد منیر کو اٹھا کر لے گئے۔شکیلہ انور کی درخواست کے مطابق گھر میں گھسنے والے افراد لیپ ٹاپ ، موبائل فون سمیت دیگر سامان بھی ساتھ لے گئے اور شوہر سے اب تک کوئی رابطہ نہیں ہوا۔پولیس کے مطابق اسد منیر کے معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے تاہم واقعے کا ابھی مقدمہ درج نہیں کیا گیا ہے۔