ڈی سی آفس کی بینوولینٹ برانچ میں جمع کیسوں میں سے مجموعی طور پر5147کیس منظور

 
0
474

لاہورجولائی20 (ٹی این ایس ) ڈپٹی کمشنر لاہورسمیر احمد سید نے سرکاری ملازمین کے ڈی سی آفس کی بینوولینٹ برانچ میں شادی بیاہ، کفن دفن ، تعلیمی سکالر شپ، ماہانہ گرانٹ اور میڈیکل گرانٹ کے جمع کرائے گئے کیسوں میں سے مجموعی طور پر 5147کیسوں کو منظور کر دیا ہے۔ ڈی سی لاہور نے ان کی منظوری نادر ہال میں ڈسٹرکٹ بینوولینٹ بورڈ کی صدارت کرتے ہوئے دی۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر سندس ارشاد اور دیگر افسران نے شرکت کی ۔اجلاس میں افسران نے ڈی سی لاہور کو ہر کیس کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی ۔ جس پر مکمل جانچ پڑتال کے بعد ڈی سی لاہور نے کفن دفن کے 668،شادی بیاہ کے1247، تعلیمی سکالر شپ کے 2963، ماہانہ گرانٹ کے 237، اور میڈیکل گرانٹ کے 39کیسوں کی منظوری دی۔