کراچی جولائی20(ٹی این ایس ):وزیر اعلی سندھ کے معاون خصوصی برائے اقلیتی امور ڈاکٹر کھٹو مل جیون نے کہا ہے کہ موجودہ سندھ حکومت نے 2017۔2016 کے دوران 3186 ضرورت مند اور ذہین طلبہ و طالبات میں 47.79 ملین روپے کی شہید بے نظیر بھٹو اسکالرشپ برائے اقلیتی براداری میں تقسیم کئے.۔یہ بات انہوں نے ڈسڑکٹ تھر پارکر سے تعلق رکھنے والے طلبہ و طلبہ و طالبات سے اپنے دفتر میں ملاقات کے دوران کہی۔ڈاکٹر کھٹو مل جیون نے کہا کہ تعلیم یافتہ نوجوان ہی ملک کے روشن مستقبل کے ضامن ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم تعلیم کے فروغ کے لیے اپنا کردار مزید احسن طریقہ سے ادا کریں.۔انہوں نے کہا کہ معاشی ترقی کے لیے ضروری ہے کہ اعلی تعلیم کا حصول آسان بنایا جائے۔ڈاکٹر کھٹو مل جیون نے کہا کہ اقلیتی براداری ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کررہی ہے ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم سب بین المذہب ہم آہنگی کو مزید فروغ دیں تاکہ معاشرے سے انتہا پسندی اور دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ممکن ہو سکے۔ انہو ں نے مزید کہا کہ نوجوان معاشی اور معا شی ترقی میں اپنا کردار مزید مثبت انداز سے ادا کریں۔