70ویں یوم آزادیِ پاکستان کو شایان شان اور بھرپور طریقے سے منایا جائے گا‘عبداللہ خان سنبل

 
0
596

لاہور جولائی20(ٹی این ایس ):کمشنر لاہور ڈویژن عبداﷲ خان سنبل نے کہا ہے کہ 70ویں یوم آزادیِ پاکستان کو شایان شان اور بھرپور طریقے سے منایا جائے گا ۔ اضلاع میں یوم آزادی کے حوالے سے مختلف تقریبات کا آغاز یکم اگست سے ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اسکولوں ، کالجوں میں مباحثوں کے ساتھ ساتھ کھیلوں سمیت دیگر پروگرام اس تناظر میں ترتیب دیئے جائیں جبکہ اس موقع پر سڑکوں و شاہراہوں پر قومی پرچم، بینرز اور اسٹیمرز آویزاں کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ون ویلرز کو سختی سے روکا جائے گا اور تمام پروگرامات و تقریبات میں سیکورٹی انتظامات کو مکمل رکھا جائے۔کمشنر لاہور ڈویژن عبداﷲ خان سنبل نے ان خیالات کا اظہار 14 اگست 2017 ء 70ویںیوم آزادی پاکستان پر تقریبات کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ڈی سی لاہور سمیر احمد سید، ڈی سی شیخوپورہ ارقم طارق، ایڈیشنل کمشنر عثمان خان خالد و پولیس ، ٹریفک پولیس اور اے ڈی سی ز نے شرکت کی