محکمہ داخلہ پنجاب نے ڈپٹی کمشنرز کو 3ایم پی او اور 16ایم پی او کے اختیارات منتقل کر دیئے

 
0
4025

لاہور جولائی20(ٹی این ایس ):محکمہ داخلہ پنجاب نے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو 3 ایم پی او اور 16 ایم پی او کے اختیارات منتقل کر دیئے ۔گورنر پنجاب کی منظوری کے بعد آرڈ ی ننس جاری کیا گیا ۔ اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی سے ضلع کے ڈپٹی کمشنر 3 ایم پی او سے 16 ایم پی او تک کے اختیارات استعمال کر سکیں گے۔ اختیارات کے تحت کسی بھی شہری کو بغیر وجہ بتائے تین ماہ تک نظر بند کیا جاسکے گا۔ نقص عامہ کے لئے خطرہ کے تمام اختیارات بھی ڈی سی کو دیئے گئے ہیں۔