وفاقی پولیس کی کارروائی،8منشیات فروش گرفتار500ڈبے بئیر ، 30بو تلیں شراب ، ہیر وئن ، چرس اور اسلحہ بر آمد

 
0
461

اسلام آبادجولائی20 (ٹی این ایس) وفا قی پولیس نے 8منشیا ت فروش سمیت 11ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے500ڈبے بئیر ، 30بو تلیں شراب ، 1کلو 130گر ام ہیر وئن ، 965گر ام چرس ، اور اسلحہ معہ ایمو نیشن بر آمدکرکے ، مقدما ت درج کر لیے گئے ہیں ، ایس ایس پی اسلام آ باد نے کہا کہ تما م ایس ایچ اوز منشیا ت فروشوں اور جر ائم پیشہ عنا صرکے خلاف کا رروائیاں تیز کر تے ہو ئے ان کی گرفتار ی کو یقینی بنا ئیں ، تا کہ معاشرے کو اس سما جی بر ائی سے چھٹکا ر مل سکے۔ تفصیلا ت کے مطا بق تھا نہ ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ با د ساجد کیا نی نے ضلع بھر کے پولیس افسران کو ہد ا یا ت جاری کر تے ہو ئے کہا کہ منشیا ت فروشوں کے خلاف سخت کا رروائی عمل میں لا تے ہو ئے ان کی گرفتار ی کو یقینی بنا یا جا ئے ، ان احکا ما ت کی روشنی میں پولیس نے مختلف کا رروائیوں کے دوران8منشیا ت فروشوں 11ملزمان کو گرفتارتھا نہ تر نو ل پولیس کے محمد اقبا ل سب انسپکٹر معہ ٹیم نے شراب فر وشی میں ملو ث ملزم سرفراز مسیح کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 500ڈبے بئیر کے بر آمد کرلیے، ملزم کا ر پر سوار تھا ، جبکہ ایک کا رروائی کے دوران ملزم وقاص علی کو گرفتار کرکے 800گر ام ہیر وئن بر آمد کرلی۔ تھا نہ گو لڑ ہ پولیس کے سہیل اشرف اے ایس آئی نے دوران گشت مختا ر احمد کو گرفتار کرکے اس سے 30بوتلیں شراب بر آمد کرلی ۔تھا نہ کو ہسار پولیس کے محمد رئیس اے ایس آئی نے ملزم عمر ان مسیح کو گرفتار کر کے 30بو تلیں شراب بر آمد کرلی،جبکہ زاہد اختر اے ایس آئی نے دو ملزمان رمیض الہی اور محمد رمضا ن کو گرفتار کرکے ان کے سے 215گر ام چرس بر آمد کرلی۔ تھا نہ شہزاد ٹا ؤن پولیس کے محمد شفیق سب انسپکٹر نے ملزم خا لد میر کو گرفتار کرکے ا س کے قبضہ سے 250 گر ام چرس اور 30گر ام ہیر وئن بر آمد کرلی۔جبکہ کے محمد افضل اے ایس آئی نے دوران گشت ملزم ربنوا ز کو گرفتار کرکے اس سے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا۔تھا نہ کورال پولیس کے عبد الو حید سب انسپکٹر نے ملزم قا در خا ن کو گرفتار کر لیا۔تھا نہ سیکر ٹر یٹ پولیس کے اظہر محمود سب انسپکٹر نے ملزم ذوالقر نین سے130گر ام ہیر وئن بر آمد کرلی۔تھا نہ لو ہی بھیر پویس کے سلطا ن محمو د سب انسپکٹر نے بغیر اجا زت سلنڈروں میں گیس بھر ائی کر نے پر دو ملزمان محمد یا سر اور محمد منو ر کو گرفتار کر لیا،ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدما ت درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ایس ایس پی اسلام آ باد نے پولیس افسرا ن و ملازمان کی اس اچھی کا رکر دگی پر انہیں تعریفی اسنا د اور نقدانعاما ت دینے کا اعلان کیا ہے۔ انہو ں نے تما م ایس ایچ اوز کو ہد ایا ت جا ری کر تے ہو ئے کہا کہ منشیا ت فروشی کے دھند ے میں ملو ث افراد کے خلاف کر یک ڈاؤ ن کیا جا ئے اور ایسے افراد کے خلاف مقدمات درج کیے جا ئیں جومعاشرے کا امن وسکون بر با د کر نے پر تلے ہو ئے ہیں انہوں نے کہا کہ جر ائم کے انسداد کے لیے ٹھو س اقدامات کیے جا ئیں ،پٹرولنگ کو مزید سخت کیا جائے ۔ شہر یو ں کے جا ن و ما ل کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے اس میں کسی قسم کی غفلت لا پر واہی بر داشت نہیں کی جا ئے گی ۔