اسلام آباد(ٹی این ایس)پی پی پی چیئرمین و وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا یومِ استحصالِ کشمیر پر پیغام

 
0
131

مودی حکومت کا 5 اگست 2019ع کو اٹھایا گیا یک طرفہ و غیر قانونی اقدام مقبوضہ جموں و کشمیر کے خلاف بھارت کا آخری ہتھکنڈہ تھا: بلاول بھٹو زرداری

مودی حکومت کا کشمیر کے خلاف مذکورہ آخری ہتھکنڈہ بھی ناکام ثابت ہوا: بلاول بھٹو زرداری

مقبوضہ ریاست کشمیر کی خصوصی حیثیت تبدیل کرنے سے بھارت دنیا میں انتھائی بُری طرح بے نقاب ہوا: بلاول بھٹو زرداری

آج دنیا کے ہر کونے میں لوگ بھارتی مظالم کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں، یہ کشمیریوں کی فتح ہے: بلاول بھٹو زرداری

امتِ مسلمہ اور انسانیت دوست تنظیموں و افراد کو یوم استحصال کے حوالے سے احتجاجی مظاہروں کے انعقاد پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں: بلاول بھٹو زرداری

بھارت مقبوضہ کشمیر کو اب زیادہ عرصے تک اپنی جبر و بربریت کی زنجیروں میں جکڑ کر رکھ نہیں سکتا: بلاول بھٹو زرداری

نام نہاد بڑی جمہوریت میں، ہر حکومت اور ہر سیاسی جماعت مقبوضہ کشمیر پر مظالم ڈھانے اور استحصال کے ایجنڈے پر ہمیشہ ایک پیج پر رہی ہیں: بلاول بھٹو زرداری

اس کے باوجود، ہر بھارتی حکومت کشمیری عوام کی جدوجہدِ حقِ خود ارادیت کو دبانے اور کمزور کرنے میں ناکام رہہی ہے: بلاول بھٹو زرداری

بھارت کے پاس سپریم کورٹ کے ذریعے اپنی اسٹریٹجک غلطی کو درست کرنے کا آخری موقعا ہے: بلاول بھٹو زرداری

کشمیری عوام کی پاکستان سے فکری و قلبی وابستگی دنیا کے آگے ایک کھلا راز ہے: بلاول بھٹو زرداری

پاکستان مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کو دنیا کے ہر فورم پر اٹھاتا رہے گا: بلاول بھٹو زرداری

قائدِ عوام شہید بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو آزادیِ کشمیر کے سب سے بڑے حامی تھے: بلاول بھٹو زرداری

شہید بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو زندگی بھر کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کے موقف کو ہر فورم پر باآواز بلند کرتے رہے: بلاول بھٹو زرداری

پاکستان پیپلز پارٹی کشمیریوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے: بلاول بھٹو زرداری

تجدید عہد کرتے ہیں کہ حقوق کے حصول تک مقبوضہ کشمیر کی عوام کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے: بلاول بھٹو زرداری