زونگ4Gاپنے صارفین کو ملٹی چینل کسٹمر سروسز فراہم کر رہا ہے

 
0
4416

کمپنی کے کال سنٹرز اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمزدن کے 24 گھنٹے اور ہفتہ کے 7دن صارفین کو سروسز فراہم کررہے ہیں
عام تعطیلات کے دوران بھی کسٹمر کیئر عملہ صارفین کو چار مختلف زبانوں میں سروس فراہم کررہا ہے
اسلام آباد27جولائی(ٹی ین ایس)پاکستان کا4G کا نمبر1 ڈیٹا نیٹ ورک زونگ4G اپنے لاکھوں صارفین کو سب سے پہلی ترجیح دینے کے عمل کو حقیقت بناتے ہوئے انہیں ملٹی چینل سروسز فراہم کر رہا ہے۔ کمپنی کے جدید ترین سہولیات سے آراستہ کال سنٹرز اور سوشل میڈیا پر سروس فراہم کرنے والی ٹیم دن کے 24 گھنٹے اور ہفتہ کے 7دن صارفین کوبہترین سہولیات فراہم کرنے لیے ہمہ وقت دستیاب ہے۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ زونگ4G کا کسٹمر سروسز کا انتہائی مستند عملہ کال سنٹر پر اپنے صارفین کو چار مختلف زبانوں میں دن رات سروسز فراہم کر رہا ہے۔

یہ سروسز اردو، چینی، انگریزی اور پشتو زبانوں میں دستیاب ہیں۔ یہاں تک کہ عام تعطیلات کے دوران بھی یہ عملہ اپنی خدمات سر انجام دے رہا ہے۔صارفین اپنے فون سے 310 ڈائل کر کے زونگ4G کی بہترین سروسز سے استفادہ کر سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ زونگ4G اپنے صارفین کو ٹیکنالوجی کی بہترین آن لائن سروسز فراہم کر رہا ہے۔کمپنی نے نہ صرف اپنے کال سنٹرز کو جدید خطوط پر استوار کیا ہے بلکہ فیس بک اور ٹوئٹر جیسے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی اپنے صارفین کو سہولیات فراہم کی ہیں۔ اس کے علاوہ زونگ 4G کا ای کیئر پورٹل پیکجز کی ایکٹیویشن اور ان کے استعمال کے حوالے سے صارفین کو مکمل رہنمائی فراہم کر رہا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ صارفین اس پورٹل پر اپنی آراء اور شکایات بھی بھجوا سکتے ہیں۔زونگ 4G کی اپنے صارفین کو بہترین اور جدید ترین سروسز کی فراہمی قابل تقلید ہے۔