چترال27جولائی (ٹی این ایس)انتخابات 2018 میں ضلع چترال میں خواتین نے مردوں کو پیچھے چھوڑ دیا اور خواتین ووٹرز کا ٹرن آؤٹ مردوں سے زیادہ رہا۔
ریٹرننگ افسر کی جانب سے الیکشن کمیشن کو موصول دستاویز کے مطابق چترال میں مرد ووٹرز کا ٹرن آؤٹ 60.49 فیصد رہا جبکہ اس کے مقابلے میں خواتین ووٹرز کا ٹرن آؤٹ 61.57 فیصد رہا۔ چترال میں ایک لاکھ 51 ہزار 2سو 19 مرد ووٹرز میں سے 91 ہزار 4سو 75 نے ووٹ کاسٹ کیا۔اسی طرح ایک لاکھ 18 ہزار 3 سو 60 خواتین ووٹرز میں سے 72 ہزار 8 سو 80 ووٹرز نے ووٹ ڈالا۔