ریٹرننگ افسران کو انتخابی نتائج 29 جولائی تک مرتب کرنے کی ہدایت

 
0
303

اسلام آباد27جولائی (ٹی این ایس)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ریٹرننگ افسران کو انتخابات کے حتمی نتائج مرتب کرنے کے لیے 29 جولائی تک کا وقت دے دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن نے تمام ریٹرننگ افسران کو ہدایات دی ہیں کہ جو امیدوار فارم 45 کی نقل مانگے تو انہیں فراہم کی جائے۔اس کے ساتھ ساتھ حتمی نتائج مرتب کرنے سے پہلے امیدواروں یا ایجنٹس کو تحریری طور پر اطلاع دی جائے۔
الیکشن کمیشن کی ہدایت کے مطابق آر او حتمی نتائج مرتب کرنے کے لیے وقت اور مقام بھی امیدواروں کو بتائیں اورحتمی نتائج امیدواروں یا ایجنٹس کی موجودگی میں مرتب کیے جائیں۔