لاہور27 جولائی (ٹی این ایس)مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف نے این اے 249کراچی سے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست دیدی ہے ،ان کی شکست کا مارجن صرف 600سے زائد ووٹ ہیں۔
این اے 249 سے تحریک انصاف کے فیصل وائوڈا 35ہزار 344ووٹ لے کر کامیاب ہوئے،ان کے مقابل امیدوار شہبازشریف کے ووٹوں میں 600 سے زائد ووٹوں کا فرق ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شہبازشریف کی طرف سے ن لیگی رہنما رانا مشہود نے ری کائونٹنگ کی درخواست دی اور کہا کہ دوبارہ گنتی تک این اے 249 کا نتیجہ روک لیا جائے ۔رانا مشہود نے درخواست میں یہ بھی کہا کہ حلقے میں ساڑھے 3ہزار ووٹ منسوخ کئے گئے جبکہ ہار جیت کا مارجن صرف 600 سے زائد ووٹ ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ جن حلقوں سے ہمارے پولنگ ایجنٹ نکالے گئے ،ان کے نتائج مشکوک ہیں۔