راولپنڈی (ٹی این ایس) پٹرولنگ پولیس راولپنڈی ریجن ایس پی فیصل کی زیرسربراہی چیف منسٹر پنجاب کی جانب جاری کردہ ایکشن پلان کے مطابق ریجن کے ٹرانسپورٹرز حضرات سے میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں گڈز ٹرانسپورٹرز ڈمپر ایسوسی ایشن فتح جنگ اٹک کی جانب سے معزز ٹرانسپورٹرز حضرات محمد سجاد ، محمد زاہد اور محمد شفیق نے شرکت کی۔ ایس ایس پٹرولنگ نے ایکشن پلان کے متعلق بریفنگ دی اور مسائل سنے اور جلد حل کرنے کی یقین دہانی کروائی جس پر ٹرانسپورٹرز حضرات نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوۓ شکریہ ادا کیا۔ پٹرولنگ پولیس عوام کی خدمت اور تحفظ کیلیۓ ہمہ وقت کوشاں ہے















