تھانہ ائیرپورٹ گلریز چوکی انچارج فرخ ستی کی ہمراہ ولید ستی سب انسپکٹر کے کاروائی

 
0
65

راولپنڈی( )تھانہ ائیرپورٹ گلریز چوکی انچارج فرخ ستی کی ہمراہ ولید ستی سب انسپکٹر کے کاروائی ۔ شیشہ نوش کرنے والے 06 ملزمان گرفتار،حقے، حقہ فلیور، کوئلہ اور دیگر سامان برآمد، مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق ایس پی پوٹھوہار کی ھدایت پر ایس ایچ اوتھانہ ائیرپورٹ کی زیرنگرانی چوکی گلریز پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے شیشہ نوش کرنے والے 06 ملزمان کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان میں عدیل، معوذ ذوالفقار، عمیر، اسد، سعد اور جمیل شامل ہیں،ملزمان سے 08 حقے، 20 ڈبیاں فلیور، 10 ڈبیاں کوئلہ معہ پائپ برآمدکرکے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا، ایس پی پوٹھوہار محمد وقاص خان نے پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ قانون شکن عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔