تحریک انصاف حکومت سازی کیلئے ایم کیوایم سے مل بیٹھنے کو تیار

 
0
260

اسلام آباد27 جولائی (ٹی این ایس)تحریک انصاف نے متحدہ قومی موومنٹ کو حکومت سازی کےلئے مل بیٹھ کر بات کرنے کی دعوت دیدی ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما جہانگیر خان ترین نے ایم کیو ایم کے کنوینر خالد مقبول صدیقی سے حکومت سازی کےلئے رابطہ کیا۔بتایا جارہا ہے کہ خالد مقبول صدیقی نے پی ٹی آئی رہنما کو مثبت جواب دیا ہےجس کے بعد دونوں پارٹیوں کے رہنمائوں کی جلد ملاقات متوقع ہے ۔خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف سے ملاقات کا فیصلہ رابطہ کمیٹی کرے گی ۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم نے مل بیٹھ کر بات چیت پر اتفاق کیا ،ہم نے جہانگیر ترین سے کہا ہے کہ بات چیت کےلئے ہمارے دروازے کھلے ہیں۔