پنجاب اسمبلی ،خواتین کی 32 مخصوص نشستیں ن لیگ کے نام

 
0
498

لاہور27 جولائی (ٹی این ایس)پنجاب اسمبلی کے اب تک کے نتائج کے مطابق خواتین کی 32 مخصوص نشستیں ن لیگ اور29نشستیں پی ٹی آئی کو ملیں گی۔

مسلم لیگ نےچونکہ پنجاب اسمبلی کی 127 جنرل نشستوں پر کامیابی سمیٹی ہے اس لئے اسے 32 نشستیں ملیں گی جبکہ تحریک انصاف نے 118جنرل نشستیں جیتی ہیں اس لئے انہیں خواتین کی29نشستیں ملیں گی ۔پنجاب اسمبلی کی دو بڑی جماعتوں ن لیگ اور پی ٹی آئی میں سے جس جماعت میں بھی آزاد امیدوار شمولیت اختیار کریں گے ،اسی لحاظ سے ان کی خواتین کی نشستوں میں اضافہ ہوجائےگا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ق کے پنجاب اسمبلی میں 7 اور پیپلز پارٹی کے 6 ایم پی اے جنرل نشستوں پر منتخب ہوئے ہیں، اس لحاظ سے ق لیگ کو 3 اور پی پی کو 2 مخصوص نشستیں ملیں گی۔