وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس

 
0
626

لاہور جولائی 29 (ٹی این ایس): وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس۔ نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کے منصوبے پر پیش رفت اور دیگر متعلقہ امور کا جائزہ لیا گیا۔ چیئرمین نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) انور علی حیدرکی اجلاس میں شرکت۔  نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کے منصوبے کو تیزی سے آگے بڑھانے کیلئے مربوط انداز میں مشترکہ اقدامات پر اتفاق۔ نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی اور ہاؤسنگ ٹاسک فورس پنجاب مل کر منصوبے پر کام کو آگے بڑھائیں گے۔ نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کیلئے قابل عمل بزنس ماڈل تیار کیا جائے گا۔
سردار عثمان بزدار نے کہا کہ کم آمدن والے افراد کیلئے کم لاگت کے گھر وں کی تعمیر کا منصوبہ تحریک انصاف کی حکومت کا فلیگ شپ پراجیکٹ ہے۔ پنجاب کے بعض اضلاع میں گھروں کی تعمیر کیلئے سائٹس کا انتخاب کر لیا گیا ہے۔

نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم سے کم آمدن والے افراد کیلئے اپنی چھت کا خواب پورا ہوگا۔ اس انقلابی منصوبے سے متعلقہ امور تیزی سے طے کئے جائیں گے۔ نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم سے روزگار کے بے پناہ مواقع پیدا ہوں گے۔ پنجاب حکومت نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم پر تیزی سے عملدرآمد کے لئے ہر ممکن تعاون کرے گی۔ پنجاب کم لاگت کے گھروں کی تعمیر کے منصوبے میں لیڈ لے گا۔ اجلاس میں ڈپٹی چیئرمین نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی میجر جنرل عامر اسلم خان،مشیروزیراعلیٰ ڈاکٹر سلمان شاہ،چیف سیکرٹری، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ پنجاب، سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری ہاؤسنگ، چیئرمین ہاؤسنگ ٹاسک فورس پنجاب میاں یعقوب طاہر اظہار، سپیشل مانیٹرنگ یونٹ کے سربراہ اور متعلقہ حکام بھی شریک ہوئے۔