کشمور پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف وسیع کریک ڈاؤن،قتل، اقدام قتل، پولیس کے خلاف مقابلوں اور ڈکیتیوں میں ملوث خطرناک 09 اشتہاری و مفرور ملزمان گرفتار کرلئے

 
0
697

تنگوانی، اپریل  19 (ٹی این ایس): تنگوانی ضلع کشمور پولیس نے مختلف  کاروائیاں کرتے ہوئےقتل، اقدام قتل، پولیس کے خلاف مقابلوں اور ڈکیتیوں میں ملوث خطرناک 09 اشتہاری و مفرور ملزمان کو گرفتار کرلیا

ٹی این ایس کے نمائندے کے مطابق  تنگوانی کے ڈیراسرکی پولیس نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارتے ہوئے  اشتہاری ملزم شاھد نواز ولد رمضان جعفری کو   گرفتار جو

پولیس اسٹیشن کرمپور کو ئی کیسز میں  مطلوب تھا ۔ تنگوانی کے جمال پولیس نے خفیہ اطلاع پر حزارو پل کے قریب کاروائی میں  اشتہاری ملزم صاحب ولد شاھ مور جعفری کو گرفتار  کیا کیس کرائم 01/2009 انڊر سیکشن 506/2،148،149،17/3 پولیس اسٹیشن دیرا سرکو مطلوب تھا جبکہ تنگوانی کے کرمپور پولیس نے چھاپہ  مار کاروائی میں 03 اشتہاری ملزمان گرفتارکر لیئے جن میں اشتہاری ملزم  مین گلاب ولد مٹھو جعفری، ملزم شبیر ولد گلاب جعفری مٹھو ولد جونسال جعفری پولیس اسٹیشن کرمپور  کو   کئی کیسز مطلوب تھے۔

کندھکوٹ کے بی سیکشن پولیس نے بھی 03 اشتہاری گرفتار کر لئے جن  میں امام بخش عرف بابو ولد احمد ،ارباب عرف عارب ولد شاھ بخش عرف کور  اورصدیق ولد علی مردان بھلکانی کئی کیسز میں  مطلوب تھے۔کندھکوٹ کےمیانی پولیس نے بھی  خفیہ اطلاع پر میران شاہ کے قریب چھاپہ مارا  اور  روپوش ملزم شمن شاھ عرف یاسین شاھ ولد عرف نواب زادہ کو 500 گرم چرس کے ساتھ گرفتار جو پولیس اسٹیشن رسلدار کو مطلوب  ہونے کی وجہ سے روپوش تھا۔