تنگوانی پریس کلب کے قریب گندگی کے ڈھیر، صحافی، اہل علاقہ پریشان

 
0
573

تنگوانی، اپریل  19 (ٹی این ایس):  تنگوانی پریس کلب کے قریب گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں  جو صحافیوں سمیت آس پاس کے مکینوں کو  ایک ؑدصہ سے پریشان کئے ہوئے ہے۔ٹی این ایس کے نمائندے کے مطابق  گذشتہ روز بعض  نامعلوم افراد نے گند کی ڈھیرکو آگ لگا دی جس کے باعث  صحافیوں  اور اہل علاقہ کا رہنا اجیرن بن گیا۔ انھوں نے ڈپٹی کمشنر  سے اپیل کی ہے کہ وہ اس معاملہ کا فوری نوٹس لیکر لوگوں کو راحت پہنچائیں ۔