اسلام آباد (ٹی این ایس) پولیس کی بروقت کارروائی، اغواء ہونے والا کمسن بچہ بحفاظت بازیاب,

 
0
4

اسلام آباد (ٹی این ایس) پولیس کی بروقت کارروائی، اغواء ہونے والا کمسن بچہ بحفاظت بازیاب, تھانہ کراچی کمپنی پولیس ٹیم نے پی آئی ایم ایس ہسپتال سے کمسن بچے کے مبینہ اغواء کی اطلاع پر فوری کارروائی کرتے ہوئے 3 خواتین کو حراست میں لے لیا جبکہ کمسن بچے کو بحفاظت بازیاب کر لیا گیا۔ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان نے بچے کی والدہ کو دھوکہ دے کر نومولود سے محبت و شفقت کا اظہار کرتے ہوئے بچے تک رسائی حاصل کی اور اسے مبینہ طور پر ساتھ لے گئیں۔ مزید تفتیش جاری ہے۔ اسلام آباد پولیس عورتوں اور بچوں کے حوالے سے جرائم پر زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل پیرا ہے