▪اینٹی نارکوٹکس فورس کی منشیات کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری۔

 
0
53

▪5 کاروائیوں میں 206 کلو گرام منشیات برآمد، 4 ملزمان گرفتار۔

▪پرانے ایئرپورٹ کے بالمقابل کورئیر افس سے مشکوک پارسل میں موجود 850 گرام آئس برآمد۔

برآمدہ آئس گفٹ پیک ، غُباروں ، بالوں کے کلپ اور ٹوپیوں میں چھپائی گئی تھی۔

مذکورہ پارسل نیوزی لینڈ بھیجا جانا تھا۔

▪فیض آباد راولپنڈی میں موٹر سائیکل سوار کے قبضے سے 1 کلو چرس برآمد۔

راولپنڈی کا رہائشی مُلزم گرفتار۔

▪کوئٹہ سے ملتان منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام۔

▪پشین کے علاقے کان مہترزئی کے قریب گاڑی سے 186 کلو گرام چرس برآمد۔

برآمدہ چرس گاڑی کے فرش میں بنائے گئے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی تھی۔

اوکاڑہ کے رہائشی دو ملزمان گرفتار۔

▪جیکب آباد روڈ،سکھر پر گاڑی میں چھپائی گئی 10 کلو گرام چرس برآمد۔

خیر پور کا رہائشی مُلزم گرفتار۔

▪ جروبی زخا خیل خیبر کے غیر آباد علاقے سے 9 کلو چرس برآمد۔

برآمدہ منشیات پلاسٹک کے تھیلوں میں چھپائی گئی تھی۔

تمام ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مذید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ترجمان اے این ایف