پاکستان انٹر نیشنل ائیر لائن نے راولپنڈی کے چھوٹے تاجروں کو حقوق کے لیئے قائم راولپنڈی چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری کے ممبران کو ٹکٹس پر خصوصی رعائت دینے کا فیصلہ کر لیا

 
0
184

اسلام آباد 16 جون 2021 (ٹی این ایس): پاکستان انٹر نیشنل ائیر لائن نے راولپنڈی کے چھوٹے تاجروں کو حقوق کے لیئے قائم راولپنڈی چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری کے ممبران کو ٹکٹس پر خصوصی رعائت دینے کا فیصلہ کیا اور اس ضمن میں راولپنڈی چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری اور پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کے مابین آج ایک معاہدہ طے پایا ہے جس کے تحت پی آئی اے کی جانب سے چیمبر کے تمام ممبروں کو خصوصی چھوٹ کی پیش کش کی گئی ہے۔ معاہدے پر پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کے ڈسٹرکٹ منیجر احمد فراز خان اور راولپنڈی چیمبر کے صدر ندیم شیخ نے دستخط کیے۔ اس موقع پر چیمبر کے صدر ندیم شیخ نے پی آئی اے کے افسران کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کی کہ بزنس کیمونٹی اس ڈسکاؤنٹ سے بھرپور فائدہ اٹھائے گی اس کے علاؤہ بھی راولپنڈی چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری کے ممبران کے لئے ہر فورم پر پر کام کرتے رہیں گے جس سے ممبران کے لئے مزید سہولیات میسر آئیں گی اس موقع پر گروپ لیڈر ملک شاہد غفور پراچہ، سینئر نائب صدر دانش اقبال، نائب صدر رانا خرم محمود، ڈائریکٹر شیخ عبدالعابد اور سابق صدر ساجد بٹ و دیگر بھی موجود تھے۔