ملکہ کوہسار مری اپنی خوبصورتی کے باعث ملک بھر میں اہمیت کی حامل ہے لیکن اس خوبصورت اور سیاحوں کو اپنی طرف کھینچنے کےساتھ ساتھ بدمعاش افراد کی بھی آماجگاہ بن گیا ہے

 
0
135

اسلام آباد 16 جون 2021 (ٹی این ایس): تفصیلات کے مطابق مری میں بدنام زمانہ شیخ ہاشم نامی شخص اور مدثر حبیب معصوم شہریوں کو ڈرا دھمکا کر ان کی آبائی جائیدادوں پر قبضہ کرلینا معمول بن چکا ہے جس سے پورے مری میں خوف و ہراس پایا جاتاہے مزکورہ شخص کو پورے مری میں جہاں بھی کمرشل اور رہائش پراپرٹی نظر آتی ہے وقت ضائع کیے بغیر ساتھیوں سمیت قابض ہوجاتا ہے جس انتظامیہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے جبکہ اہل علاقہ شدید زہنی دباؤ کا شکار ہیں. جی او مری کے نزدیک کشمیرولاسٹیٹ کو جانے والی سڑک پر قبضہ جمایا ہوا ہے جس سے اہل علاقہ کو شدید مشکلات کا سامنا ہے. مری جیسے پرفضا مقام پر جہاں ہزاروں سیاح روزانہ تفریح کےلیے آتے ہیں اس طرح کے قبضہ مافیا کا راج قابل مزمت ہے جس کا انتظامیہ نوٹس لینا چاہیئے. واضح رہے کہ گزشتہ ایک سال سے مری میں قبضہ گروپ کافی متحرک ہیں جبکہ ایس ایچ او راجہ رشید اس ساری صورتحال پر آنکھیں بند کیے ہوئے ہیں جبکہ سی او تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن اور اسسٹنٹ کمشنر بھی اس طرح قبضہ مافیا کے خلاف کاروائی کرنے سے گریزاں ہیں. شہریوں نے وزیراعظم عمران خان،چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کی ہے کہ اس طر ح کے قبضہ مافیا کے خلاف بھر پور کاروائی کی جائے تاکہ مری میں سیاحت کو فروغ ملے.