میرے گھر میں کوئی ہلاکت تو درکنار کوئی شخص زخمی تک نہیں ہوا ٗچوہدری نثار علی خان

 
0
499

اسلام آباد نومبر 26(ٹی این ایس) سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ میرے گھر میں کوئی ہلاکت تو درکنار کوئی شخص زخمی تک نہیں ہوا۔ایک بیان میں چوہدری نثار علی خا ن نے کہا کہ احسن اقبال اپنی ناہلی چھپانے کیلئے بے سروپا بیانات سے گریز کریں۔ انہوں نے کہاکہ کیا یہ وہی شخص نہیں ہے جس نے کہا تھا کہ میں تین گھنٹوں میں دھرنا کلیئر کرا دوں گا اور اب آپریشن کا سارا بوجھ عدالت پر ڈال رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ یہ انتہائی بدقسمتی ہے کہ ملک کا وزیر داخلہ اتنا بے خبر اور غیر ذمہ دار ہے ۔ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ احسن اقبال کے عہدے کا تقاضہ تھا کہ آپریشن پر بہانے بنانے کی بجائے اپنی انتظامیہ کے ساتھ کھڑے ہوتے۔