وفاقی وزراء زاہد حامد اور انوشہ رحمان نے استعفٰی نہیں دیا ٗاستعفیٰ سے جڑی تمام خبریں بے بنیاد ہیں ٗ مریم اور نگزیب

 
0
970

اسلام آباد نومبر 26(ٹی این ایس) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اور نگزیب نے کہاہے کہ حکومت نے عدالتی حکم پر عمل درآمد کیا۔ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہاکہ وفاقی وزراء زاہد حامد اور انوشہ رحمان نے استعفٰی نہیں دیا ٗاستعفیٰ سے جڑی تمام خبریں بے بنیاد ہیں ۔انہوں نے کہاکہ عدالت نے حکم کہ دھرنا ختم کرانے کیلئے غیر مسلح آپریشن کیا جائے۔انہوں نے کہاکہ دھرنے والے مسلح تھے اس لئے آپریشن روکنا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اپنے نقطہ نظر سے عدالت کو پیر کو آگاہ کرے گی۔وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہاکہ حکومت اس مسئلے افہام تفہیم کیذریعے حل کرنا چاہتی ہے۔وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ معاملہ انتہائی حساس نوعیت کا ہے،اس کے ساتھ دیگر ناموں کو مسلک کرنا غیرذمہ درانہ اور غیر زمہ دارانہ ہے ،سب کو اجتناب کرنا چاہئے۔انہوں نے کہاکہ پر امن طریقے سے مذاکرات کے ذریعے دھرنا ختم کرکے اسلام آباد روالپنڈی کے لوگوں کی مشکلات ختم کرنا چاہتے ہیں۔