سی ڈی اے محنت کشوں کی امیدیں مزدور یونین سے وابستہ ہیں۔ چوہدری محمد یٰسین

 
0
144

ریونیو ڈائریکٹوریٹ کے دورے کے موقع پر ملازمین نے مزدور یونین کے قائد کا پرتپاک استقبال کیا۔
ملازمین نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور اپنے قائد اور تنظیم کے حق میں بھرپور نعرے لگائے۔

اسلام آباد 16 جون 2021 (ٹی این ایس): سی ڈی اے مزدور یونین چوہدری محمد یٰسین گروپ انتخابی نشان چاند ستارہ کی ریفرنڈم رابطہ مہم کے حوالے سے مزدور یونین کے قائد چوہدری محمد یٰسین نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ریونیو ڈائریکٹوریٹ آفس کا دورہ کیا اس موقع پر ریونیو ڈائریکٹوریٹ اور دیگر کارکنوں نے اپنے قائد کے راستوں میں پھولوں کی پتیاں نچھاورکیں اور اپنی تنظیم کے حق میں بھرپور نعرے بازی کرکے ماحول کو گرمایا،اس موقع پر چوہدری محمد یٰسین جنرل سیکرٹری سی ڈی اے مزدور یونین نے کہا کہ آج اپنے محنت کشوں کی محبت اور جذبہ دیکھ کر یہ ثابت ہو گیا ہے کہ ریفرنڈم میں تاریخی فتح سی ڈی اے مزدور یونین کا مقدربن چکی ہے اور آج سی ڈی اے محنت کشوں کی تمام تر امیدیں مزدور یونین سے وابستہ ہیں،باشعور ورکرنے ملازمین کے تین سال ضائع کرنے والے نا اہل ٹولے کو جو آج ایک بارپھر ملازمین کو پلاٹوں کی الاٹمنٹ کا لالچ دے کر بیوقوف بنانے کی کوشش کر رہا ہے انکی جھوٹ اور دھوکے بازی پر مبنی سیاست کو مستردکر دیا،چوہدری محمد یٰسین نے کہا کہ سی ڈی اے مزدور یونین کی تاریخ گواہ ہے کہ ہم نے نہ صرف اپنے مخالفین کو بھی پلاٹ دلوائے بلکہ بیس فی صد سپیشل الاؤنس بمعہ بقایاجات،آڈٹ الاؤنس،ایکسریشیا،فل بیسک عیدالاؤنس و دیگر مراعات سے ہمارے مخالفین بھی مستفید ہو رہے ہیں جبکہ یہ وہ مزدور دشمن ٹولہ ہے جب 2011میں مزدور یونین نے سیکٹر جی سیون سے لے کر جی ٹین اور جی الیون تک ڈویلپ سیکٹرز میں ملازمین کے لیے پلاٹ تخلیق کروائے توان لوگوں نے 30اپریل 2011کی قرعہ اندازی کو بذریعہ عدالت رکوایا،تین سال تک سی بی اے کے نام پر انکے عہدیداران سی بی اے آفس میں اپنی اپنی دوکانیں اپنے اپنے ریٹ کے مطابق کھول کر بیٹھے ہوئے تھے اور پلاٹوں کی الاٹمنٹ کا فیصلہ جو بنام سی ڈی اے مزدور یونین 2018میں آیا تو اس کیس میں چوہدری محمد یٰسین کا نام ہونے کی وجہ سے ان لوگوں نے ہزاروں ملازمین کا مستقبل تاریک کردیا اور انکی ملی بھگت سے جب انتظامیہ نے انٹراکورٹ اپیل دائر کر دی تو لاکھوں روپے ماہوار چندہ وصول کرنے والے جو خالصتاً مزدور کا پیشہ تھا انتظامیہ کے اس فیصلے کے خلاف عدالتوں میں اپنا وکیل تک نہ کھڑاکر سکے،سی ڈی اے مزدور یونین نے اپنے مخالفین سمیت جب تمام ملازمین کی بلا تفریق اپ گریڈیشن کروائی تو یہ مزدور دشمن ٹولہ اقتدار حاصل کرنے کے لالچ میں اپنے گماشتوں کے ذریعے ملازمین کی اپ گریڈیشن ختم کروانے میں شامل حال رہا لیکن مزدور یونین نے ادارے کی تقسیم،پلاٹوں کی الاٹمنٹ،ملازمین کی اپ گریڈیشن اور سینی ٹیشن کی نجکاری کے خلاف اپنا بھرپور کرداراداکرتے ہوئے اپنے مزدور کے حقوق کا تحفظ کیا،مزدوروں کی خدمت کے دعویدار آج اسی محنت کش کا سامنا کرنے سے گھبرارہے ہیں اور محنت کشوں کی عدالت میں آنے کو تیار نہیں اور ریفرنڈم سے فرارحاصل کرنے کے لیے عدالتوں میں دھکے کھا رہے ہیں،سی ڈی اے چیئرمین کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے اس وقت ادارے کی ساکھ اور وقارکو ایک بارپھر بحال کیااور سی ڈی اے کا محنت کش بھی خراج تحسین کا مستحق ہے جنہوں نے ادارے کی نیک نامی بحال کرنے میں اپنا اہم کرداراداکیا،میں اپنے محنت کشوں کو یقین دلاتا ہوں کہ مزدور کی عزت نفس کو ایک بارپھر مکمل طور پر بحال کریں گے اور اپنی پالیسی کے تحت ریٹائرمنٹ سے پہلے ہر ملازم کے ایک بچے کو بھرتی کیا جائے گا اورسی ڈی اے مزدور یونین اور انتظامیہ کے درمیان طے شدہ معاہدے کے تحت پلاٹوں کی الاٹمنٹ،ملازمین کی مستقلی و دیگر مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کریں گے،آپ محنت کشوں کی طاقت اور دعاؤں کے صدقے آج مجھے پاکستان بھر کی پانچ سو سے زائد مزدور تنظیموں کا جنرل سیکرٹری ہونے کا اعزاز حاصل ہے اور میں اپنی زندگی کے آخری سانس اور خون کے آخری قطرے تک آپکے حقوق کی جدوجہد جاری رکھوں گا۔