چیئرمین پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن چوہدری وحید ارشد نے طلعت سہیل کو کنوینئر کپاس بحالی (ریوائیول آف کاٹن کمیٹی نامزد) کر دیا ۔

 
0
144

ملک طلعت سہیل فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی کاٹن کمیٹی کے کنوینئر کی حیثیت سے دو سال سے پاکستان میں کپاس کی بحالی کیلئے عملی طور پر کوشاں رہے اور کپاس کی اہمیت اور پاکستانی معیشت میں اس کے مثبت اثرات اجاگر کرتے ہیں ۔ 14 سال بعد وفاقی حکومت کی طرف سے سابقہ سال کپاس کی امدادی قیمت کے تعین میں ان کی نمایاں کاوشیں رہیں ۔
میں بطور ممبر ایگزیکٹو کمیٹی نامزدگی کے بعد کاٹن (FPCCI)پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کی طرف سے
جینگ انڈسٹری کو درپیش مسائل اور بحالی کپاس کے لیے تمام متعلقہ وزارتوں اور محکمہ جات میں ان کے حل کے لیے مسلسل جدو
جہد میں مصروف عمل ہیں

چیئرمین پی سی جی اے چوہدری وحید ارشد نے کہا کہ وہ ایسوسی ایشن کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرتے ہوئے اپنے بنیادی مسائل کو اجاگر کرنے کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہیں ۔ اور ملک طلعت سہیل کو تمام سینئر قیادت کی مشاورت سے اہم زمہ داری سونپی گئی ہے ۔ کیونکہ وہ عملاً پاکستان میں کپاس کی بحالی کے عمل کے لیے کوشاں ہیں اور اجتماعی جدو جہد سے پی سی جی اے پاکستانی معیشت میں اپنا کردار ادا کر سکے ۔ سینئر وائس چیئرمین عبدالمہمن خان نے کہا کہ ہم سینئر ممبرز کی راہنمائی میں ایسوسی ایشن کو آگے بڑھا رہے ہیں تاکہ ہماری صنعت ترقی کی طرف گامزن ہو ۔
وائس چیئرمین رانا وسیم حنیف نے کہا کہ جینگ انڈسٹری کے مسائل حل کرنے کے ساتھ ہمارا مقصد پاکستانی معیشت میں زراعت اور بالخصوص کپاس کی پیداوار میں اضافہ سے پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے

۔