کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے حکومت عملی اقدامات کر رہی ہے، ڈاکٹر فیصل سلطان

 
0
272

اسلام آباد 05 اپریل 2021 (ٹی این ایس): کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے حکومت عملی اقدامات کر رہی ہے،حکومتِ منصوبے کے مطابق ویکسین کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنارہی ہے۔ان خیالات کا اظہار وزیراعظم کےمعاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے ترلائی ویکسینیشن سنٹرکےدوررہ کے دوران کیا ۔

انہوں نے ویکسینیشن سنٹر پر دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔ویکسینیشن سنٹر پر موجود بزرگ شہریوں سے بات چیت بھی کی۔انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں۔کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے سماجی فاصلے کو یقینی بنائیں ۔

انہوں نے کہا کہ ہیلتھ سنٹر پر ڈبلیو ایچ او کے تعاون سے 80 سال سے زاید عمر کے افراد اور معزور افراد کی ویکسینیشن کیلئے ایک مخصوص کاؤنٹر بھی بنایا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ منظم انداز میں ویکسین لگائی جارہی ہےجبکہ حکومت شہریوں کیلیے ویکسین خرید بھی رہی ہے۔