پنجاب اور سندھ میں شدید دھند، حد نگاہ متاثر

 
0
129

پنجاب اور سندھ کے میدانی علاقوں میں شدید دھند کی وجہ سے حد نگاہ متاثر ہے۔

لاہور اسلام آباد موٹروے ایم 2 ٹھوکر نیاز بیگ سے کوٹ مومن، پنڈی بھٹاں فیصل آباد موٹروے ایم 3 درخانہ سے فیض پور تک بند ہے۔

فیصل آباد ملتان موٹروے ایم 4 عبدالحکیم سے پنڈی بھٹیاں، سکھر ملتان موٹروے ایم 5 شیر شاہ سے اوچ شریف جبکہ سیالکوٹ لاہور موٹروے ایم 11 کالا شاہ کاکو سے سمبڑیال تک بند ہے۔

قومی شاہراہوں پر بھی دھند کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔

موٹروے پولیس نے شہریوں کو غیر ضروری سفر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔