شدید دھند کے باعث پشاور سے صوابی تک بند موٹر وے دھند چھٹ جانے کے بعد ٹریفک کھول دی گئی

 
0
799

اسلام آباد ،دسمبر27(ٹی این ایس) : ملک کے میدانی علاقوں میں دھند چھانے کا سلسلہ جاری ہے، تاہم شدید دھند کے باعث پشاور سے صوابی تک بند موٹر وے دھند چھٹ جانے کے بعد ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔اس سے قبل موٹروے پولیس کی جانب سے ایم ون پر پشاور سے صوابی تک شدید دھند چھا جانے اور حدنگاہ صفر ہونے پر موٹروے کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا تھا۔قومی شاہراہ پر روہڑی ٹول پلازہ سے ٹنڈو مستی تک دھندکے باعث حد نگاہ 40 سے 50میٹر تک رہ گئی ہے۔واضح رہے کہ موٹروے پولیس نے دھند کے دوران شہریوں کوغیر ضروری سفر سے گریز اورگاڑیوں پر فوگ لائٹس کے استعمال کی ہدایت کی ہدایات جاری کی ہوئی ہیں۔