آرمی چیف کا تربت کا دورہ ، بلوچستان کی صورتحال اور بارڈر مینجمنٹ پربریفنگ

 
0
169

اسلام آباد 01 مارچ 2022 (ٹی این ایس): آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے تربت کا دورہ کیا اس دوران بلوچستان کی صورتحال اور بارڈر مینجمنٹ پربریفنگ دی گئی.

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو سرحدی انتظام کے اقدامات کو یقینی بنانے سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا، سپہ سالار جنرل قمرجاوید باجوہ نے آپریشنل تیاریوں اور عزم وحوصلے کو سراتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پراطمینان کا اظہار کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف سے ضلع کیچ کے مختلف شعبہ زندگی سے وابسطہ افراد نے ملاقات کی، اپنے دورے کے دوران سربراہ پاک فوج نے تربت یونیورسٹی کا دورہ بھی کیا