سرکاری افسران کے تبادلے ،تعیناتیاں قانون کے تحت مرتب شدہ پالیسی کی روشنی میں ہورہے ہیں‘فواد چوہدری

 
0
354

کسی پسند یا ناپسند کی بنیاد پر نہیں بلکہ قانون اور ضابطے کی پیروی ہی پالیسی کی بنیاد ہے‘وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات 
لاہور ستمبر 1(ٹی این ایس) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سرکاری افسران کے تبادلے اور تعیناتیاں قانون کے تحت مرتب شدہ پالیسی کی روشنی میں ہورہے ہیں،کسی پسند یا ناپسند کی بنیاد پر نہیں بلکہ قانون اور ضابطے کی پیروی ہی پالیسی کی بنیاد ہے۔انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ ایک صوبے میں دس سال سرکاری فرائض انجام دینے والے افسران کی دوسرے صوبوں میں تبدیلی عمل میں آئی ہے، پہلی بار 9 بہترین افسران کو بلوچستان بھجوایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پسماندہ صوبے میں اچھے افسران کی تقرری سے گڈ گورننس کے اہداف حاصل ہوسکیں گے۔موجودہ حکومت قانون اور ضابطے کے مطابق پالیسیوں پر عملدرآمد کے لئے پرعزم ہے۔پالیسی وفاقی حکومت کے اس عزم کا مظہر ہے کہ بیوروکریسی قانون کے مطابق عوام کی خدمت کرے۔فواد چوہدری نے کہا کہ کسی پسند یا ناپسند کی بنیاد پر نہیں بلکہ قانون اور ضابطے کی پیروی ہی پالیسی کی بنیاد ہے۔