پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما سید ذیشان حیدر کی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات

 
0
715

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت،مسئلہ کشمیر، آزادکشمیر کی سیاسی صورتحال سمیت دیگر اہم امور زیر بحث آئے
ہماری فارن پالیسی پر مسئلہ کشمیر سرفہرست ہے، آزادکشمیر کی تعمیر و ترقی وفاقی حکومت کی ترجیحا ت میں شامل ہے،کشمیرکی اخلاقی و سفارتی حمایت جاری رہے گی،شاہ محمود قریشی
اسلام آباد ستمبر 1(ٹی این ایس)پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر کے مرکزی رہنماء و سابق امیدوار اسمبلی سید ذیشان حیدر نے دفتر خارجہ اسلام آباد میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے اہم ملاقات کی۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت،مسئلہ کشمیر، آزادکشمیر کی سیاسی صورتحال سمیت دیگر اہم امور زیر بحث آئے۔ذیشان حیدر آئندہ ہفتے امریکہ روانہ ہونگے جہاں و پاکستانی مشن اور مستقل مندوب ملیحہ لودھی کے ہمراہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اور متعلقہ تقریبات کے انعقاد میں معاونت کریں گے۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہماری فارن پالیسی پر مسئلہ کشمیر سرفہرست ہے۔ کشمیری کی اخلاقی و سفارتی حمایت جاری رہے گی۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے خطاب میں مقبوضہ کشمیر میں ہونیوالے بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر بھرپور انداز میں اقوام عالم کے سامنے کشمیر کا مقدمہ پیش کروں گا۔

آزادکشمیر کی خصوصی تعمیر و ترقی بھی وفاقی حکومت کی ترجیحا ت میں شامل ہے۔ یاد رہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے گزشتہ روز مصروف دن گزرا جہاں انہوں نے ایرانی وزیرخارجہ، جاپانی وزیرحکومت اور دیگر بین الاقوامی وفود کیساتھ دفتر خارجہ اور وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ہمراہ ملاقاتیں کیں، وزیراعظم ہاوس میں صحافیوں کیساتھ اہم ملاقات کے علاوہ کئی اور اہم مصروفیات میں سے وقت نکال کر کشمیری قیادت سے ملاقات موجودہ حکومت کی کشمیر کیساتھ ولہانہ محبت کی عکاسی کرتی ہے۔اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر کے مرکزی رہنماء و سابق امیدوار اسمبلی سید ذیشان حیدرنے وزیر خارجہ کی جانب سے اس اہم ملاقات کیلئے وقت دینے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ مسئلہ کشمیر ایک فلیش پوائنٹ بن چکا ہے۔ اقوام متحدہ کے ہیومن رایٹس کمیشن کی حالیہ رپورٹ سے مسئلہ کشمیر دنیا بھر میں زیر بحث آچکا ہے ۔ اگر سفارتی محاز پر مضبوط اور منظم جدوجہد کی جائے تو پوری کشمیری قوم جناب عمران خان سے توقعات وابستہ کر چکی ہے کہ اسی دور حکومت میں مظلوم کشمیریوں کو بھارت کے چنگل سے آزادی ملے گا اور کشمیر باکستان کا حصہ بنے گا۔ذیشان حیدر نے کہا کہ آزادکشمیر کو گزشتہ ادوار حکومت میں مکمل طور پر نظر انداز کیا گیا آزادکشمیر میں سیاحت، ریسرچ یونیورسٹی، مظفرآباد میں بڑے ہسپتال، میٹرو بس، مظفرآبادتا اسلام آبادریلوے ٹریک سمیت اہم میگا پروجیکٹس کی فوری ضرورت ہے۔