اسلام آباد، جولائی 23 (ٹی این ایس):حکومت نے ریلوے اور کیبنٹ ڈوژن سے دو افسران کو تبدیل کر دیا ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈوژن کی طرف سے جاری نوٹفکیشن کے مطابق
گریڈ 20 کے محمد سلیم جو پاکستان ریلوے میں کام کرتے ہیں کے خدمات وزارت مواصلات کو پیش کی ہیں جہاں سے انھیں ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس میں تعینات کیا جائے گا۔
پاکستان ایڈمنسٹریٹیو گروپ گریڈ 18 کی رابعہ اورنگزیب جو کیبنٹ ڈوژن میں خدمات دے رہی ہیں کا تبادلہ وزارت ہاوسنگ اینڈ ورکس میں کر دیا گیا جہاں سے انھیں ڈائریکٹر جے وی پی فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاوسنگ فاونڈیشن لگایا جائے گا۔













