کراچی، جولائی 23 (ٹی این ایس):ڈپٹی کمشنر کورنگی قرةالعین میمن کا ضلع کورنگی کے ایڈمنسٹریٹر کا چارج سنبھالتے ہی ڈی ایم سی ضلع کورنگی کی ماہ جون کی تنخواہ جو یکم جولائی کو مل جانی تھی کو واگذار کرالیا ہے۔قرة العین میمن نے ایڈ منسٹریٹر ضلع کورنگی کا چارج سنبھالتے ہی ایجوکیشن ، پارک ، سولیڈ ویسٹ ،اور ضلع کورنگی کے تمام ڈپارٹمنٹ کی ماہ جون کی سیلری کا چیک آج سائین کر دیا ۔تمام ورکروں میں خوشیوں کی لہر دوڑ گئ اور سب نے ڈپٹی کمشنر کورنگی / ایڈمنسٹر یٹر ضلع کورنگی کے کام کو دل کھول کے دعائیں دی ۔