عمران خان کی کراچی میں انتخابی سرگرمی، آج بھی مختلف علاقوں کا دورہ کریں گے

 
0
352

عمران خان پی ٹی آئی کی پہلی قومی ہاؤسنگ اسکیم کا اعلان بھی کریں گے
کراچی جولائی 4 (ٹی این ایس) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان انتخابی مہم کے سلسلے میں آج بھی کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ کریں گے۔کراچی کے دو روزہ دورے پر آنے والے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان آج پی ٹی آئی کی پہلی قومی ہاؤسنگ اسکیم کا اعلان کریں گے۔عمران خان نے گزشتہ روز شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے کارکنان سے خطاب کیا اور انتخابی سرگرمی میں حصہ لینے کے لیے کارکنان کا لہو گرمایا۔چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنے خطاب میں کراچی کو ایسا شہر بنانے کے عزم کا اظہار کیا جہاں لوگ بیرون ملک سے نوکری کے لیے آئیں، انہوں نے سمندر کے پانی کو صاف کرنے اور کچرے سے بجلی بنانے کا بھی اعلان کیا۔