ملک میں سیاسی استحکام ہوتو 7فیصد کی شرح نموحاصل کی جاسکتی ہے‘ انجینئر خرم دستگیر

 
0
342

کراچی نومبر 15(ٹی این ایس)کراچی میں ترقیاتی پروگرام کے دوسرے مرحلہ میں13 میگا پراجیکٹس شروع کئے جائینگے،ان منصوبوں کا آغاز دسمبر کے شروع میں کیا جائے گا۔ملک کے سب سے بڑے شہر کے دوسرے مرحلے کے ترقیاتی منصوبوں پر 7ارب 34کروڑ لاگت آئے گی، یہ منصوبے جون 2018 تک مکمل کئے جائیں گے۔ان منصوبوں میں ڈیڑھ ارب روپے کی لاگت سے ٹیپو سلطان پل اور خالد بن ولید انٹرسیکشن بنایا جائے گا۔ایک ارب روپے کی لاگت سے آئی سی آئی انٹرسیکشن پر انٹرچینج برج بنایا جائے گا جبکہ 64کروڑروپے کی لاگت سے فوارہ چوک سے گارڈن اورعبداللہ ہارون روڈ سے فوارہ چوک تک سڑک بہتر بنائی جائے گی۔27کروڑروپے کی لاگت سے ٹیپو سلطان روڈ شاہراہ فیصل سے کارسازتک تعمیرکیا جائے گا۔15کروڑ کی لاگت سے لانڈھی اور کورنگی بارہ ہزار روڈ تعمیر کیا جائے گا۔سن سیٹ بلیوارڈ اورگزری بلیوارڈ کے درمیان 66کروڑ کی لاگت سے پل تعمیر کیا جائے گا،23کروڑ کی لاگت سے کراچی کینٹ اسٹیشن اورسڑک کو بہتر بنایا جائے گا۔ اس کے علاوہ 40کروڑلاگت سے بلدیہ کیلئے 24انچ قطرکی پانی کی لائن پچھانے کامنصوبہ شامل ہے۔