سندھ (ٹی این ایس) ہیڈکوارٹرز پاکستان رینجرز(سندھ) پاکستان رینجرز (سندھ) کا کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف کریک ڈاؤن

 
0
55

۔ سندھ رینجرزاورپولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے اندرون سندھ تحصیل کندھ کوٹ میں واقع گاؤں اللہ ورایوسے ممدانی گینگ کے 7ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ملزمان کے قبضےسےمختلف نَوعیت کااسلحہ اورایمونیشن بھی برآمد کر لیاہے
تفصیلات کے مطابق مذکورہ علاقہ بلوچستان قریب اور نوگو ایریا تھا۔ گرفتار ملزمان ممدانی گینگ کے سہولت کار ہیں۔ پاکستان رینجرز(سندھ) کا ڈاکوؤں کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔

گرفتارملزمان کو بمعہ اسلحہ و ایمونیشن، موبائل فونزاور نقدی مزید قانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

ترجمان سندھ رینجرز