باغونپورہ (ٹی این ایس) ایس ایچ او باغونپورہ ملک عرفان کی تابڑ توڑ کارروائیاں جاری

 
0
53
رضوان عرف جانو ڈکیٹ گینگ کے 4 ارکان پولیس کے شکنجے میں۔
ملزمان کے قبضہ سے 13 لاکھ روپے نقدی، 3 عدد موٹر سائیکل اور 3 عدد ناجائز پسٹل برآمد۔ علاقہ مکینوں کا پولیس کو خراج تحسین
ملزمان کی سرکوبی اور علاقے میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنا میری اولین ترجیحات میں شامل ہے، ملک عرفان
گوجرانوالہ () قائم مقام سٹی پولیس آفیسر فراز احمد نے ضلع بھر میں ڈکیتوں، چوروں اور جرائم پیشہ افراد کیخلاف سخت کاروائیاں کرنے کے احکامات جاری کر رکھے ہیں۔انہی احکامات کے پیش نظر ایس پی سٹی رانا غیور کی قیادت اور ڈی ایس پی سرکل کوتوالی حافظ امتیاز کی زیرِ نگرانی ایس ایچ او تھانہ باغونپورہ انسپکٹر ملک محمد عرفان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے ہوئے انتہائی خطرہ ناک رضوان عرف جانو ڈکیٹ گینگ کے 4 کارندے گرفتار کرکے دوران تفتیش ان کے قبضہ سے 13 لاکھ روپے نقدی، 3 عدد موٹر سائیکلیں اور 3 عدد ناجائز پسٹل برآمد کر لیا۔گرفتار کیے گئے۔ اس موقع پر ڈی ایس پی حافظ امتیاز اور ایس ایچ او ملک عرفان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے انکشاف کیا کہ انہوں نے 39 کے قریب تھانہ کھیالی، دھلے ، گرجاکھ اور سبز منڈی اور 16 واردات تھانہ باغونپورہ کے علاقوں میں کی ہیں ۔ ملزمان کیخلاف قانونی کاروائی جاری ہے۔ ڈکیتوں اور چوروں کیخلاف کاروائیاں کرنے پر سیاسی وسماجی تنظیموں اور علاقہ مکینوں نے پولیس کو زبردست خراج تحسین پیش کیا، اس موقع پر قائم مقام سی پی او فراز احمد کا کہنا ہے کہ ڈکیتوں، چوروں اور مجرمانہ ذہن رکھنے والے سماج دشمن عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹتے ہوئے شہریوں کو امن کی فضا فراہم کریں گے جبکہ اعلیٰ کارکردگی پر اُنہوں نے ایس ایچ او تھانہ باغونپورہ انسپکٹر ملک عرفان اور ان کی پولیس ٹیم کے جوانوں کو شاباش دی