راولپنڈی(ٹی این ایس) راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف ٹاسک فورس کی کارروائیاں جاری ہیں۔

 
0
98

ٹاسک فورس کا روات میں 16 غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف گرینڈ آپریشن۔
ٹاسک فورس نے 16 غیر قانونی سوسائٹیوں کے دفاتر، مرکزی داخلی راستوں/مین گیٹس، گارڈ رومز، باؤنڈری والز، غیر قانونی کٹنگ/پلاٹنگ، سب ڈویژن، ڈیوائیڈرز اور روڈ انفراسٹرکچر کو مسمارکر دیا۔
راولپنڈی: کمشنر راولپنڈی ڈویژن لیاقت علی چٹھہ کی ہدایت پر چیئرمین ٹاسک فورس و ڈائریکٹر جنرل آر ڈی اے محمد سیف انور جپہ کی سربرا ہی میں قائم ٹاسک فورس نے موضع موضع ادھوال، سیگھو، چک سیگھو، بھل، تترال، ہون، گوجرہ چک، رلہ، رلہ گجرہ، بانڈہ، وریام ملوکرا، گڑہ برتھا، کُڑی خدا بخش اور بگا شیخان سولہ غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں جن میں ہون فارم، تھیم پارک، سیگھو فارم ہاؤس، گرین ہاکس/ہارٹس فلورا فارمز، فریڈم سمارٹ ہوم، اسلام آباد فارمز فیز-I، II، شاہ زین ٹاؤن، اٹلانٹک سٹی، عطار فارمز، بی ایس ایم ڈویلپرز کا پروجیکٹ، گرین ویو، لیک ویو سٹی/ لیک گارڈن گرین فارم ہاؤس، گرین سٹون اور گلمرگ گارڈن شامل ہیں کے دفاتر، مرکزی داخلی راستوں و مین گیٹس، گارڈ رومز، باؤنڈری والز، ڈیوائیڈرز اور روڈ انفراسٹرکچر کو مسمارو سربمہر کر دیا ہے۔ ٹاسک فورس کے سربراہ و ڈی جی آر ڈی اے نے کہا عوام الناس کی شکایات پرغیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کی دھوکہ دہی، شہریوں کو ورغلا کر لوٹ مار اور جعلسازی کو روکنے کے کیے گرینڈ آپریشن کیا گیا جس کا تسلسل قائم رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی جانب سے غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے مالکان پر ناجائز قبضوں کی شکایات بھی موصول ہوتی ہیں اور اسلحہ کے زور پر قبضہ کرواتے ہیں ان کے خلاف سخت کاروائی جاری رہے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف آپریشن جاری رہے گا۔ سربراہ ٹاسک فورس و ڈی جی آر ڈی اے محمد سیف انور جپہ نے کہا کہ جن ہاؤسنگ سکیموں کے مالکان نے قانونی کاغذات پورے کیے ہیں انہیں پراسس دیا ہے اور آرڈی اے وقتاً فوقتاً عوام الناس کے معلومات کے لیے پریس ریلیز جاری کرتا رہتا ہے کہ وہ غیرقانونی ہاؤسنگ سکیموں میں اپنے سرمایہ نہ لگائیں اور آرڈی اے ویب سائٹ www.rda.gop.pk پر دیکھیں اور ہدایت کی جاتی ہے کہ صرف منظور شدہ ہاءوسنگ سکیموں سے خریدو فروخت کریں۔ حکام کے مطابق اس سے قبل مذکورہ غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے مالکان اور سپانسرز کو نوٹس جاری کیے گئے تھے جن میں محمد شفیق اکبر، اویس ملک، خوشی محمد طور، محمد عارف، تجمل حسین خانیال، مسٹرسعید، محمد ہارون رشید، محمد ندیم، ملک محمد ہارون، ملک نعیم عصمت، محمد اخلاق، چوہدری محمد آفتاب، ملک شکیل اور چوہدری سمیر اکبر کے خلاف غیر قانونی اشتہارات، بکنگ اور ترقی کو روکنے کے لیے ایف آئی آر بھی درج کرائی گئیں۔ تھیں۔ ان جائیدادوں کے مالکان قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے بکنگ آفس چلا رہے تھے۔ ٹاسک فورس میں ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ سمیع اللہ نیازی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر بلڈنگ کنٹرول آر ڈی اے، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ آر ڈی اے، اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلاننگ آر ڈی اے، اے ایس پی صدر راولپنڈی زینب قیوم، ڈی ایس پی روات جناب نعمان، تھانہ صدر اور روات راولپنڈی کے سب انسپکٹرز، سکیم انسپکٹرز آر ڈی اے، ضلع کونسل کے انسپکٹر، ضلعی انتظامیہ کے نمائندے اور دیگر نے ٹیم کے ساتھ مل کر گرینڈ آپریشن کیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔