راولپنڈی(ٹی این ایس) ایس ایچ او تھانہ نیو ٹاؤن لقمان جاوید کی ہمراہ پولیس ٹیم کاروائی

 
0
191

راولپنڈی( )ایس ایچ او تھانہ نیو ٹاؤن لقمان جاوید کی ہمراہ پولیس ٹیم کاروائی، دو رکنی بائیک لفٹر گینگ گرفتار، 11 مسروقہ موٹر سائیکل اور رکشہ برآمد۔تفصیلات کے مطابق نیوٹاؤن پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے دو رکنی بائیک لفٹر گینگ کو گرفتارکرلیا، گرفتار ملزمان کی شناخت محمد راجہ اور شاہد خان کے نام سے ہوئی ہے،ملزمان سے 11مسروقہ موٹرسائیکل اوررکشہ برآمد ہوا، ملزمان کمرشل پلازوں اور مارکیٹوں میں پارک موٹر سائیکل چوری کرتے تھے،ایس پی راول فیصل سلیم کا کہناتھاکہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،متحرک اور منظم گینگز کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔