اسلام آباد(ٹی این ایس) اے این ایف کی کارروائیوں میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران منشیات اسمگلنگ میں ملوث 6 خواتین گرفتار

 
0
83

اسلام آباد

اے این ایف کی کارروائیوں میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران منشیات اسمگلنگ میں ملوث 6 خواتین گرفتار

5 کارروائیوں کے دوران گرفتار خواتین سے 26 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد کی گئی۔

گرفتار خواتین بین الصوبائی اور بین الاقوامی سطح پر منشیات اسمگلنگ میں ملوث ہیں۔

خواتین کا تعلق مختلف منشیات اسمگلنگ گروہوں کے ساتھ ہونے کا انکشاف۔

منشیات اسمگلنگ کیلئے خواتین کو استعمال کیا جانا خطرناک عمل ہے۔

اے این ایف خواتین کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر خاتون کے پیٹ سے 87 ہیروئن بھرے کیپسول برآمد ہوئے۔

لاہور کی رہائشی سمیرہ نامی ملزمہ بذریعہ عمان ایئرلائن کی پرواز نمبر WY-342 عمان کیلئے روانہ ہو رہی تھی۔

ملتان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر خاتون سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

ساہیوال کی رہائشی اقصیٰ اور نور احمد کے بیگ سے 855 گرام آئس برآمد ہوئی۔

ملزمان قطر ایئرویز کی پرواز نمبر QR-617 کے ذریعے قطر کیلئے روانہ ہو رہے تھے۔

علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر خاتون کے بیگ سے 1.942 کلوگرام آئس برآمد کی گئی۔

کراچی کی رہائشی سعدیہ نامی ملزمہ گلف ایئرویز کی پرواز نمبر GF-0767 کے ذریعے بحرین کیلئے روانہ ہو رہی تھی۔

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں کارروائی کے دوران 2 خواتین کو گرفتار کیا گیا۔

کراچی کی رہائشی سائمہ اور شریفہ بی بی کے قبضے سے 22.8 کلوگرام چرس برآمد کی گئی۔

چونگی نمبر 26، اسلام آباد کے قریب پشاور کی رہائشی امینہ نامی خاتون کو گرفتار کیا گیا۔

ملزمہ کے قبضے سے 500 گرام چرس اور 250 گرام آئس برآمد کی گئی۔