راولپنڈی (ٹی این ایس) ایس ایچ او تھانہ آر اے بازار جاوید سلہریا کی زیرنگرانی پولیس ٹیم کی کاروائی

 
0
19

راولپنڈی (ٹی این ایس) ایس ایچ او تھانہ آر اے بازار جاوید سلہریا کی زیرنگرانی پولیس ٹیم کی کاروائی، سٹریٹ کرائم اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 02 رکنی گینگ گرفتار، 6 مسروقہ موٹر سائیکل اور مسروقہ رقم 17 ہزار روپے برآمد۔ تفصیلات کے مطابق آر اے بازار پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے سٹریٹ کرائم اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 02 رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان میں کامران اور تہذیب شامل ہیں، ملزمان سے 6 مسروقہ موٹر سائیکل اور مسروقہ رقم 17 ہزار روپے برآمد ہوئی،ملزم کامران قبل ازیں سٹریٹ کرائم,چوری اور نقب زنی کے متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ اور سزا یافتہ ہے،ایس پی پوٹھوہار طلحہ ولی کا کہنا تھا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائیگی۔