راولپنڈی جنوری 28 (ٹی این ایس)بھارتی فوج نے ایک بار پھر ایل او سی پر سیز فائرکی خلاف ورزی کرتے ہوئے معصوم شہریوں کو نشانہ بناڈالا ٗ بھارتی فائرنگ سے دو خواتین سمیت تین شہری زخمی ہوگئے ٗ پاک فوج نے فائرنگ کا موثر جواب دیتے ہوئے بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا ۔ اتوار کو آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے کھوئی ر ٹہ ٗکوٹلی اوربٹل راولا کوٹ سیکٹر میں سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ کی جس سے دو خواتین سمیت تین شہری زخمی ہوگئے ٗ پاکستانی فوج نے بھارتی فائرنگ کا موثر جواب دیا اور ان بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا جہاں سے فائرنگ کی جارہی تھی ۔