راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیا لوجی میں 85فیصد علاج غرباء اور بیواؤں کا مفت کیا جاتا ہے: اظہر محمود کیا نی

 
0
415

برصغیر میں دل کے امراض میں بہت اضافہ ہوا ہے، وزن کم، ورزش زیادہ اور سگریٹ نوشی سے مکمل پرہیز کیجئے: پریس کانفرنس سے خطاب

راولپنڈی، 05 اپریل  (ٹی این ایس):  راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیا لوجی کے ڈائریکٹر جنرل اظہر محمود کیا نی نے دل کے امراض اور مختلف بیماریوں کے حوالے سے اختیاطی تدبیراور مخصو ص دوائیوں سے متعلق صحافیوں اور ان کے فیملیز کو آگاہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آر آئی سی میں 85فیصد علاج غرباء اور بیواؤں کا مفت کیا جاتا ہے۔اسپتال کے اندر عام آدمی کے لئے بہترین سہولیات موجودہے۔امراض قلب سے بچاؤکی تدابیر کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہا انسانی جسم کے لئے کولیسٹرول اور کولڈ ڈرنکس انتہائی نقصان دہ ہیں۔صحافیو ں اور ان کی فیملیز کوتندروست صحت سے متعلق مفت اور مفیدمشوروں دیئے۔اظہر محمود کا کہنا تھا کہ روزانہ کی بنیاد پر ورزش کریں اور کم چکنا ئی والی غذا کھائیں۔

جمعرات کے روز نیشنل پریس کلب اسلام آبادمیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیا لوجی کے ڈائریکٹر جنرل اظہر محمود کیا نی نے کہاکہ تندرستی ہزار نعمت ہے۔وزن کم، ورزش زیادہ اور سگریٹ نوشی سے مکمل پرہیز کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ چکنا ئی زیادہ کھانے کی وجہ سے برصغیر میں دل کے امراض میں بہت اضافہ ہوا ہے۔یورپی ممالک نے امراض قلب کی بیماریوں پر کافی حد تک قابو پالیاہے۔صدر نیشنل پریس کلب طارق محمود چوہدری اور جنرل سیکرٹری این پی سی شکیل انجم نے آرآئی سی کے سربراہ  اظہر محمود کیا نی کا دلی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آرآئی سی کی خدمات قابل تعریف ہیں۔ صحافیوں اور ان کی فیملیز کی مفت علاج پر تہہ دل سے مشکور ہیں۔صدر وسیکرٹری نے مزیدکہاکہ ہم امید رکھتے ہیں کہ آئندہ بھی آر آئی سی صحافیوں اور ان کے خاندان والوں کی مفت علاج کا سلسلہ جاری رکھیں گی۔امراض قلب کی بیماری مختلف وجوہات کی بناء پر ہوتی ہیں۔ جن میں اول خاندانی بیماری، یا جسم کے نالیوں میں کولسٹرول کے مقدارمیں بے تحاشہ اضافہ شامل ہیں۔ 35فیصد امراض قلب کی بیماریوں پر کم چکنا ئی کے کھانے اور صحیح ورزش کرنے سے قابوپایا جاسکتا ہے۔65بیماری خاندانی ہوتی ہے یا جسم میں کولیسٹرول کی مقدارمیں قدرتی طور پر اضافہ ہوتا ہے۔ اسطرح کے حالا ت میں دوائی کی بروقت استعمال سے بیماری پر قابو پایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے صحافیوں کو مشورے دیئے جن میں سگریٹ نوشی سے انکار، موٹاپاایک بیماری، جسم میں کو لیسٹرول کی مقدار کو کم رکھنا، روزانہ کی بنیاد پر ورزش کرنا، شوگرکنٹرول رکھنا۔