دل جا ن فاؤنڈیشن نے  قیام کے 12سالوں کے عرصے میں 80ہزار سے زائد مریضوں کو  علاج و دیگر مختلف سہولیات فراہم کیں ،

 
0
523

فاؤنڈیشن کا مقصدخدمت خلق، غرباء، بیواؤں، یتیموں اورمستحق طلباء کووظائف مہیاکرنا ہے: چئیرمین  دل جان خان

راولپنڈی، 05 اپریل  (ٹی این ایس):    انسانی فلاح و بہود کے لئے قائم ادارہ دل جان فاؤنڈیشن کے چیئر مین و سابق آئی جی پولیس خیبر پختونخوا ’دل جان خان‘نے کہا ہے کہ دل جا ن فاؤنڈیشن کے قیام کا مقصدخدمت خلق، غرباء، بیواؤں، یتیموں اور مستحق طلباء کووظائف مہیاکرنا ہے۔

جمعرات  کے روز نیشنل پریس کلب کے کیمپ آفس راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے دل جان فاؤنڈیشن کے چیئرمین وسابق آئی جی پولیس کے پی کے دل جان خان کا کہناتھا کہ2006ء سے قائم دل جان فاؤنڈیشن نے لکی مروت سمیت باقی دیہی علاقوں میں بھی خدمت کا لوہا منوایا ہے فاؤنڈیشن کے حاصل کردہ اہداف لکی مروت میں فری میڈیکل کیمپس، اسپتال کا قیام، معذور افراد کے لئے مفت ویل چیئر زکی فراہمی، فری ایمبولینسزجوکہ(24)گھنٹے سروس کے لئے ہر دم تیار،یتیم،بیوہ اور نادارافرادکی امداد کا ’ماہانہ انتظام‘ دل جان فاؤنڈیشن کی خدمات میں سرفہرست ہیں۔

انھوں نے کہا کہ  12سال قبل لکی مروت جیسے دیہی علاقے میں ابتدائی طور پر دوستوں و رشتہ داروں کی مدد سے بنیادی مرکز صحت قائم کیا،اس مرکز صحت کا مقصد ہنگامی صورت حا ل میں علاج معالجے کی بنیادی سہولیات فراہم کرنا تھا،مذکورہ مرکز صحت میں ایم بی بی ایس ڈاکٹرز،ڈسپنسراورمرہم پٹی وغیرہ جیسے سہولیات مہیا کئے تھیں، وسائل کی کمی کے باعث اپنا ذاتی پلاٹ فروخت کرکے عوامی خدمت کیلئے فری میڈیکل کیمپس جاری رکھیں،بنیادی مرکز صحت قیام کے بعدصا حب استطاعت لوگوں کی مدد سے اور پر خلوص نیت کی وجہ سے فاؤنڈیشن اسپتال کی شکل اختیا ر کر گیا۔ ان کا کہنا تھاکہ گزشتہ 12سالوں کے عرصے میں 80ہزار سے زائد مریضوں، جن میں (36فیصد مرد،64فیصد عورتوں)کو بنیادی صحت کی سہولتیں فراہم کیں، فاؤنڈیشن میں ایمبولینس کی سہولت لکی مروت جیسے دہی علاقوں کے عوام کے لئے بڑا تحفہ تھا،فری ایمبولینس سرو س کے ذریعے پانچ سو سے زائدافراد کومختلف ایمرجنسی کو موقعوں پرعلاج معالجے کے لئے اسپتال منتقل کئے گئے، معذورافراد کو فری ویل چیئرز مہیا کرنا ہمارے اہداف کا اہم ترین حصہ تھا،ان کا کہنا تھا کہ دل جان فاؤنڈیشن ضلع لکی مروت کی واحد تنظیم ہے جو پسے ہو طبقات، بیمار افراد کی امداد، معذور وں کو مصنوعی اعضاء کی فراہمی کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، دل جان خان نے مزید کہا 50سے زائد مستحق اور قابل طلباء کو تنظیم کی جانب سے مالی امداد،مخیر حضرات کے تعاؤن سے پمزمیں دو کینسر کے مریضوں کا کامیاب علاج کیا گیا، دل جان خان نے کہا کہ پولیس ڈیپارٹمنٹ سے ریٹائرڈ ہونے کے بعد اپنی زندگی کا بقیا حصہ عوام کی خدمت کے نام کیا ہے،انہوں نے صاحب استطاعت رکھنے والوے لوگوں سے فاؤنڈیشن کے لئے امدا کی اپیل کیں۔انہوں نے کہا کہ ہسپتال کے لئے میڈیکل مشینری x-Ray،E.cg، ہسپتال کے لئے ادویات، طلباء، بیواؤں، یتیموں کے وظائف شامل ہیں۔