راولپنڈی(ٹی این ایس) ایس ایس پی آپریشنز فیصل سلیم کا تھانہ ویمن اور تحفظ مرکز کا سرپرائز وزٹ

 
0
86

راولپنڈی: ایس ایس پی آپریشنز فیصل سلیم کا تھانہ ویمن اور تحفظ مرکز کا سرپرائز وزٹ، ایس ایس پی آپریشنز نے فرنٹ ڈیسک، ریکارڈ، عمارت کی صفائی سمیت دیگر امور کا جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات دیں۔تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز فیصل سلیم نے تھانہ ویمن اور تحفظ مرکز کا سرپرائز وزٹ کیا، ایس ایس پی آپریشنز نے فرنٹ ڈیسک، ریکارڈ، عمارت کی صفائی سمیت دیگر امور کا جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات دیں،ایس ایس پی آپریشنز فیصل سلیم کا کہناتھاکہ تھانہ اورتحفظ مرکز میں آنے والے شہریوں کو بہترین سروس ڈیلیوری فراہم کریں،تھانے کی سطح پر شہریوں کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے،بہترین سروس ڈیلیوری کے معیار کو یقینی بنانے کے لیے سرپرائز وزٹس کا سلسلہ جاری رہے گا۔