راولپنڈی(ٹی این ایس) واہ کینٹ پولیس کی موثر تفتیش،معزز عدالت نے 09 سالہ معصوم بچی سے زیادتی کرنیوالے مجرم ذیشان کو عمر قیدکی سزاسنادی

 
0
68

راولپنڈی: واہ کینٹ پولیس کی موثر تفتیش،معزز عدالت نے 09 سالہ معصوم بچی سے زیادتی کرنیوالے مجرم ذیشان کو عمر قیدکی سزاسنادی، مجرم کو تین لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی گئی،مجرم نے 09 سالہ بچی کو پلاٹ میں زیادتی کا نشانہ بنایا اورفرار ہوگیاتھا۔تفصیلات کے مطابق معزز عدالت نے 09 سالہ معصوم بچی سے زیادتی کرنیوالے مجرم ذیشان کو عمر قید اورتین لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی،مجرم نے 09 سالہ بچی کو پلاٹ میں زیادتی کا نشانہ بنایا اورفرار ہوگیاتھا، پولیس نے نامعلوم مجرم کو ٹریس کرنے کے لیے50 سے زائد سی سی ٹی وی کیمروں اورہیومن انٹیلی جینس کی مدد سے دن رات محنت کرکے مجرم ذیشان کو ٹریس کرکے گرفتار کیا،واہ کینٹ پولیس نے مجرم کو گرفتارکرکے ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا،موثر تفتیش اورجرم ثابت ہونے پر مجرم کو معزز عدالت سے قرار واقعی سزا ملی،سنگین مقدمہ کے مجرم کی سزا یابی پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے ایس ایس پی انوسٹی گیشن زنیر ہ اظفر،تفتیشی ولیگل ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ بچوں اور خواتین سے زیادتی ناقابل برداشت ہے۔